اجے کالیا 7 جولائی کی سہ پہر انکاؤنٹر کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔ یوپی ایس ٹی ایف نوئیڈا اور انچارج پولیس اسٹیشن سیکٹر 20 کی مشترکہ ٹیم نے سیکٹر 14 اے گندا نالہ میں 7 جولائی کو انکاؤنٹر کے دوران کالیا پر فائرنگ کی جس میں وہ زخمی ہوگیا، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال میں علاج کے دوران کالیا فوت ہوگیا۔ علاج کے دوران اجے کالیا کی کس طرح موت ہوئی اس کی مجسٹریل جانچ کی جارہی ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر گوتم بدھ نگر نے اس سلسلے میں لوگوں سے مدد مانگی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی فرد کے پاس مذکورہ واقعے کے بارے میں کوئی معلومات ہے یا کوئی بھی شخص زبانی، تحریری ثبوت یا بیان دینا چاہتا ہے تو وہ 12 اگست 2021 تک کلکٹریٹ آفس روم نمبر-99 میں پیش ہوکر معلومات فراہم کرسکتا ہے۔