دہلی کے جنتر منتر Madrasa Teachers Protest in Delhi پر یوم اقلیت World Minority Day کے موقع پر اترپردیش مدرسہ کے ٹیچرز نے احتجاج کر کے حکومت سے تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔
Madrasa Teachers Protest in Delhi: مدرسہ ٹیچرز کا جنتر منتر پر تنخواہ کے لیے احتجاج
دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر اسلامک مدرسہ ماڈرنائزیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن آف انڈیا Islamic Madrasa Modernization Teachers Association of India کی جانب سے گذشتہ 57 ماہ سے تنخواہ نہیں ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ 18 دسمبر کو ملک کے مختلف حصوں میں عالمی یوم اقلیت World Minority Day کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر ملک کے اقلیتوں کو درپیش مسائل کو اٹھانے کی کوشش کی گئی۔ گذشتہ 57 ماہ سے تنخواہ سے محروم مدرسہ ٹیچرزنے بھی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کیا۔
اس احتجاجی مظاہرہ میں پرتاپ گڑھ سے شامل ہونے آئے محمد شریف جو کینسر کی بیماری سے مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی محنت کی کمائی کا مطالبہ کرنے یہاں آئے ہیں۔ سرکار ہمیں ہماری تنخواہ دے۔ اس کے بعد چاہے اس ادارے کو بند کرے، ہمیں اس سے کوئی مطلب نہیں ہے۔