لاک ڈاؤن کے دوران کیجریوال حکومت ضرورت مندوں کے لئے دو وقت کا کھانا اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔ تاکہ کوئی غریب بھوکا نہ ہو۔ لیکن حکومت کھانے کے معیار پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں نے غیر معیاری کھانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
جنوبی دہلی کے مہرولی میں لوگوں نے دہلی حکومت پر انہیں برا کھانا کھلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھانے میں کوئی معیار نہیں ہے۔ آدھے پکے چاول کچی اور جلی ہوئی روٹیاں ملتی ہیں جسے مجبوری میں کھانا پڑتا ہے۔