اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی ہائی کورٹ میں تین مئی تک کام معطل - ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے ہوگی سماعت

دہلی ہائی کورٹ کی انتظامی اور جنرل نگران کمیٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاون میں کی گئی توسیع کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا ہے۔

دہلی ہوئی کورت میں 3 مئی تک کام معطل
دہلی ہوئی کورت میں 3 مئی تک کام معطل

By

Published : Apr 15, 2020, 4:10 PM IST

حالانکہ ہائی کورٹ کے ذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہنگامی معاملات کی سماعت پہلے کی طرح جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے معاملات سننے کے لئے بنچوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی کیا جائے گا۔

ہائی کورٹ میں تمام زیر التوا معاملات کی عمات خاوہ وہ رجسٹرار اور جوائنٹ رجسٹرار کی عدالتوں کے زیر التوا ہوں 16 اپریل 2020 سے 2 مئی 2020 تک معطل رہیں گے اور ان تمام معاملات کی سماعت جون-جولائی 2020 میں کی جائیں گی۔

دہلی ہائی کورٹ کے ماتحت عدالتوں میں درج معاملات کو ملتوی کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کورٹ کی ویب سائٹ پر معلومات اپ لوڈ کی جائیں گی۔

ہائیکورٹ نے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ویڈیو کانفرنسنگ ‘سسکو ویب ایکس’ کے ذریعے معاملات کی سماعت کریں، لیکن وہ اس کے لیے آزاد ہیں۔

ذاتی طور پر اس بات کا یقین کرنے کے لئے مناسب اقدامات کریں کہ متعلقہ ضلع میں فوری معاملات کا تذکرہ کرنے کا طریقہ کار تیز اور موثر ہو۔

ہائی کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ عدالتی احاطے میں ہونے والی کسی بھی سماعت کے کے دوران اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ معاشرتی فاصلے پر سختی سے عمل کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details