دارالحکومت دہلی کے جنوبی ضلع پل پرہلاد پور میں دوسری ریاستوں سے آئے مزدور اب بھوکے رہنے پر مجبور ہیں، یہاں لیبر علاقے میں ای ٹی وی کی ٹیم نے کچھ مزدوروں سے بات کی۔
اس علاقے میں کچھ مزدور ایسے ہیں جن کے پاس سر چھپانے کو اپنا گھر نہیں ای ٹی وی سے بات چیت میں مزدوروں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انہیں کوئی مدد نہیں مل رہی ہے، بھنڈارے میں کھا کر وہ اپنی زندگی گذر بسر کررہے ہیں۔
ایک مزدور نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ وہ 22 مارچ سے بے روزگار ہیں، وہ یہاں بیلداری کرتے تھے اور یومیہ انہیں 400 سے 500 کی اجرت ملتی تھی، لیکن اب جیسے تیسے گزر بسر ہو رہا ہے، جو کما کر بچایا تھا اسی سے اپنی بھوک اور ضرورت پوری کررہے ہیں، انہیں دوسری کوئی مدد نہیں ملی رہی ہے'۔