اردو

urdu

ETV Bharat / city

کمار وشواس کا کیجریوال پر طنز - کمار وشواس کا طنز

دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے بے حد خاص، شاعر کمار وشواس نے قومی دار الحکومت میں کورونا وائرس کے دن بہ دن خوفناک شکل اختیار کرنے کی صورت میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ سسٹم پر اس کا ٹھیکرا پھوڑنے کے لیے دہلی سی ایم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید طنز کیا۔

کمار وشواس کا کیجریوال پر طنز
کمار وشواس کا کیجریوال پر طنز

By

Published : Jun 8, 2020, 12:12 AM IST

دہلی میں کورونا وائرس کے سلسلے میں انہوں نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ سسٹم پر ٹھیکرا پھوڑا اور سر گنگا رام پر ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔ دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن نے اس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے حوصلہ شکنی قرار دیا ہے۔

شاعر کمار وشواس نے ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو لکھے احتجاجی خط پر اتوار کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ' پلیز آپ سب ڈاکٹر بالکل برا مت مانیے، آپ بس متاثرین کا علاج کرتے رہیے ۔

انہوں نے کیجریوال پو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ' انہوں نےذمہ داری کا ٹھیکرا مودی، مرکز، ایم سی ڈی پر پھوڑتے پھوڑتے اس بار تھک کر اپنے نکمے پن کا ٹھیکرا آپ لوگوں پر پھوڑ دیا ہے۔ بس انتخابات سے ٹھیک پہلے پھر معافی مانگ لے گا۔عادت ہے اسے آزمائے ہوئے نسخے کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details