اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسانوں کو بھیم آرمی کے رہنما چندر شیکھر راون کی حمایت

ملک گیر سطح پر کسان نئے زرعی قوانین کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ ستمبر سے شروع ہوئے کسانوں کے اس احتجاج نے دہلی کی تمام سرحدوں پر اپنا قبضہ جما لیا ہے۔

kisan press conference in ghaziabad
کسانوں کو بھیم آرمی کے رہنما چندر شیکھر راون کی حمایت

By

Published : Dec 1, 2020, 7:37 PM IST

دارالحکومت دہلی کی تمام سرحدوں پر کسان مرکزی حکومت اور زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ ہر روز کوئی نہ کوئی رہنما ان کسانوں کی حمایت کے لیے مظاہرے کی جگہ پہنچ رہا ہے۔

اسی سے متعلق آج بھیم آرمی کے رہنما چندر شیکھر راون نے کسانوں کی حمایت میں غازی پور بارڈر پر احتجاج کی حمایت کرنے پہنچے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ یہ آندولن محض کسانوں کا آندولن نہیں ہے کہ بلکہ 130 کروڑ بھارتی عوام کا آندولن ہے۔

کسان پریس کانفرنس

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس احتجاج میں اپنی حمایت دینے آیا ہوں اور اگر مجھے دوبارہ بلایا جاتا ہے تو میں اپنے تمام کارکنان کے ساتھ دہلی کی سڑکوں پر اتروں گا اور کسانوں کی لڑائی میں ان کا ساتھ دوں گا۔

اسی دوران بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیٹ نے بھی کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کر لیتی یہ آندولن اسی طرح جاری رہے گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج شام 7 بجے حکومت سے ہماری بات ہونی ہے جس میں تمام ریاستوں کے کسان شامل ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details