اردو

urdu

ETV Bharat / city

ای ڈی معاملے میں آج چدمبرم کی عرضی پر سماعت - ای ڈی معاملے

آج سپریم کورٹ کانگریس کے سینئر رہنماء پی چدمبرم کی عرضی پر فیصلہ سنائے گا۔

ای ڈی معاملے میں آج چدمبرم کی عرضی پر سماعت

By

Published : Sep 5, 2019, 12:16 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:36 PM IST

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ای ڈی کے ذریعہ درج آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں انہیں پیشگی ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔

سپریم کورٹ پی چدمبرم کی اس عرضی پر بھی فیصلہ سنا سکتی ہے، جس میں انہوں نے اپنے خلاف جاری غیر ضمانتی وارنٹ کو چیلنچ دیا ہے۔

اس کے علاوہ سی بی آئی کے ذریع دائر کرپشن معاملے میں گرفتار میں پوچھ گچھ کے لیے نچلی عدالت کے جاری کردہ ریمانڈ آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے۔

چدمبرم کی آج سی بی آئی تحویل ختم ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ چدمبرم کو 21 اگست کی دیر رات کو گرفتار کیا گیا تھا۔خصوصی عدالت کے حکم پر وہ 15 روز سے سی بی آئی کے تحویل میں ہیں۔

ساتھ میں نچلی عدالت بھی فیصلہ کرے گی، جس نے سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ ایئرسل میکسس بدعنوانی معاملے میں دائر کردہ مقدمات میں پیشگی ضمانت کی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ 29 اگست کو سپریم کورٹ کے جج آر بھانومتی اور اے ایس بو پنا کی قیادت میں ای ڈی معاملے پر پی چد مبرم کی عرضی پر اپنا حکم محفوظ کرلیا تھا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 12:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details