اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیجریوال کی کامیابی پر ان کی بہن نے کیا کہا؟

دہلی اسمبلی انتخابات میں حکمراں عام آدمی پارٹی کو زبردست کامیابی ملی ہے۔ اس جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے اسے عام لوگوں کی فتح قرار دیا ہے۔

kejriwals-sister-expressed-happiness-over-aam-aadmi-party-victory
کیجریوال کی کامیابی پر ان کی بہن کا تاثر

By

Published : Feb 11, 2020, 5:04 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:15 AM IST

دہلی میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ عام آدمی پارٹی ایک بار پھر واضح اکثریت کی حکومت بنانے والی ہے۔ دہلی میں تیسری حکومت بنانے والی عام آدمی پارٹی میں انتخابی نتائج پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کیجریوال کی کامیابی پر ان کی بہن کا تاثر

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی بہن رنجنا گپتا کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ تیسری بار اروند کیجریوال کے وزیر اعلی بننے کے بعد انہوں نے کیا کہا۔

اروند کیجریوال کی بہن، رنجنا کا کہنا ہے کہ 'ان کے بھائی کو شروع سے ہی لوگوں کی مدد کرنے کا جنون تھا۔' انہوں نے غریب بچوں کی تعلیم اور صحت کی اچھی خدمات کی فراہمی میں ابتدائی زندگی سے ہی جدوجہد کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک بار پھر اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلی بننے جارہے ہیں۔

بہن رنجنا نے اروند کیجریوال کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے خواتین کے لیے بس کا سفر مفت کردیا ہے۔ اس کے علاوہ 200 یونٹ مفت بجلی سمیت دیگر سہولیات عوام کو دی گئی ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی ہوتے ہوئے اروند کیجریوال نے اور بھی بہت سارے کام کیے ہیں، ان کاموں کے پیش نظر عوام نے انہیں دوبارہ خدمت کا موقع فراہم کیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 12:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details