دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ لاک ڈاؤن نافذ نہیں Kejriwal Rules out Lockdown in Delhiکریں گے اور ان کی حکومت کورونا وائرس کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
اروند کیجریوال Arvind Kejriwal نے وزیر صحت ستیندر جین کے ساتھ منگل کے روز لوک نارائن جئے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال کا دورہ کیا تاکہ کورونا وائرس سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔
اس دوران وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دہلی کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں لگائیں No Lockdown In Delhi گے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت کورونا کی ہر صورت حال سے نمٹنےکے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہم 37 ہزار بیڈکے ساتھ 10 سے 11 ہزار آئی سی یو بیڈ تیار کرسکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس لہر میں بہت کم کورونا مریض اسپتالوں میں آرہے ہیں لیکن پھر بھی انفیکشن سے بچیں اور اپنا خیال رکھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایل این جے پی میں 136 کورونا مریض داخل ہیں۔ ان میں سے صرف 6 افراد کورونا کے علاج کے لیے آئے تھے جبکہ 130 افراد دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے آئے تھے اور وہ بھی جانچ میں کورونا سے متاثر پائے گئے۔جب کہ اپریل میں آئی لہر میں زیادہ تر لوگ خود ہی کورونا کے علاج کے لیے آرہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پابندیاں بہت مجبوری میں لگانی پڑتی ہیں۔ لیکن میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ جتنی جلدی ممکن ہو، ہم پابندیاں ہٹائیں گے اور کم سے کم پابندیاں لگانے کی کوشش کریں گے۔