اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیجریوال کورونا اسپتالوں کے سربراہوں سے کریں گے ویڈیو کانفرنس - دہلی کے پانچ اسپتال کورونا کے علاج کے لیے مختص

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال تھوڑی دیر کے بعد دہلی کے ان اسپتالوں کے ایم ایس اور سربراہان سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کریں گے جن اسپتالوں کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔

دہلی: وزیر اعلی پانچ اسپتالوں کے ایم ایس کریں گے میٹنگ
دہلی: وزیر اعلی پانچ اسپتالوں کے ایم ایس کریں گے میٹنگ

By

Published : Apr 1, 2020, 2:43 PM IST

Updated : Apr 1, 2020, 4:20 PM IST

بتایا جا رہا ہے کہ میٹنگ آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، اور آنے والے دنوں میں کورونا کے سبب اگر حالات بگڑتے ہیں تو اس سے کیسے نمٹا جائے گا۔

میٹنگ میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ موجودہ وقت میں جن اسپتالوں کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے مختص کیا گیا ہے ان میں مزید کسی طرح کے اضافی انتظام کی ضرورت ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ دہلی حکومت نے گزشتہ روز دہلی کے لوک نایک اسپتال، جی بی پنت اسپتال، راجیو گاندھی سپر اسپیشلیٹی اسپتال، گرو تیغ بہادر اسپتال سمیت دین دیال اپادھیائے اسپتال کو کورونا وائرس کے علاج کے مختص کر دیا تھا۔

Last Updated : Apr 1, 2020, 4:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details