جنوبی مغرب دہلی کے آر کے پورم تھانے کی پولیس نے سکھوندر سنگھ اور لکھن راجپوت کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی تفتیش میں یہ واضح ہوا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے کشمیری پنڈت کو مارنے کے لیے ان دونوں کو بھیجا تھا۔
کشمیری نوجوان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام، دو افراد گرفتار - دو پاکستان میں بنے پستول برآمد
کشمیری نوجوان پر حملہ کرنے والے دونوں ملزمان کو آر کے پورم پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی شناخت سکھوندر سنگھ اور لکھن راجپوت کے نام سے ہوئی ہے۔
دو افراد گرفتار
دونوں ملزمان کے پاس سے دو پاکستان میں بنے پستول برآمد ہوئے ہیں۔