اردو

urdu

ETV Bharat / city

Delhi Riots: دہلی فساد معاملے میں ملزم کرشنا کے خلاف مقدمہ چلانے کی ہدایت

کورٹ کے ایڈیشل سیشن جج وریندر بھٹ نے (Delhi Riots) دہلی فسادات کے ملزم کرشنا کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیش کیے گئے گواہوں کے بیانات اور شواہد کی بنیاد پر ان کے خلاف پہلی نظر میں مقدمہ بنتا ہے۔

دہلی فسادات: ملزم کرشنا کے خلاف  مقدمہ چلانے کی ہدایت
دہلی فسادات: ملزم کرشنا کے خلاف مقدمہ چلانے کی ہدایت

By

Published : Nov 26, 2021, 3:04 PM IST

کڑکڑڈوما کورٹ نے دہلی فسادات (Delhi Riots) کے دوران پھل اور سبزی فروشوں کی گاڑیوں کی لوٹ، توڑ پھوڑ، آتشزنی، ڈکیتی وغیرہ کے ملزم کرشنا کے خلاف مقدمہ چلانے کی ہدایت دی ہے۔


کورٹ کے ایڈیشل سیشن جج وریندر بھٹ نے ملزم کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیش کیے گئے گواہوں کے بیانات اور شواہد کی بنیاد پر ان کے خلاف پہلی نظر میں مقدمہ بنتا ہے۔


کورٹ نے ملزم کرشنا کے خلاف فساد بھڑکانے، مہلک ہتھیاروں سے لیس ہونے، غیر قانونی طور سے لوگوں کو جمع کرنے، آتش زنی اور ڈکیتی وغیرہ کے الزامات طے کیے ہیں۔


استغاثہ کے مطابق تقریباً 40 سے 50 لوگوں کی بھیڑ نے لاٹھی، لوہے کی راڈ، پتھر، اینٹیں وغیرہ لے کر بھجن پورہ علاقے میں ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا تھا۔

شکایت کنندہ جمیل نے بتایا کہ اس نے گاڑیاں اپنے جاننے والوں کے ساتھ کھڑی کی تھیں۔ پرتشدد ہجوم کو دیکھ کر وہ ڈرگیا اور بھاگنے لگا۔ وہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھا کہ ان کی گاڑیاں لوٹ لی گئیں۔ پھر مشتعل ہجوم نے انہیں جلادیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details