نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس نے نئی دہلی میں پول کھول مظاہرہ کر کے وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کی سابق وزیر کرن والیہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے زرعی قوانین کی واپسی کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب ان کو اترپردیش اور پنجاب میں الیکشن نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان تقریباً ایک سال سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ کیا انہیں ان کی بات سنائی نہیں دی تھی؟ لیکن جب اترپردیش اور پنجاب میں حالات کو خراب دیکھا تو زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کر کے کسانوں کو خوش کرنے کی کوشش کی۔