کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے آج ٹویٹ کرکے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والے آسام کے صحافی پراگ بھوین کو مشکوک حالت میں قتل کردیا گیا۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ آسام، مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں سچی صحافت کا گلا گھونٹا جارہا ہے اور تماشہ کرنے والوں کو تحفظ مل رہا ہے۔
بی جے پی کے اقتدار میں صحافیوں کا قتل کیا جارہا ہے: راہل - بی جے پی لیڈروں کی بدعنوانی بے نقاب
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز آسام کے صحافی پراگ بھوین کے قتل کا معاملہ اٹھاتے ہوئےبی جے پی کو ہدف تنقید بنایا اور الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے اقتدار والی ریاستوں میں بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والی صحافی کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔
راہل
کانگریس لیڈر نے دو دن پہلے صحافیوں کے قتل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ’’اترپردیش کے صحافی ونے تیواری کو بی جے پی کے غنڈوں نے بے دردی سے مارا پیٹا۔ اگر حقوق کا معاملہ چل نکلا ہے تو پھر یہ پوچھ لیا جائے کہ چند صحافیوں کے لیے حقوق یاد آئیں گے یا ونے تیواری جیسے متاثرین کے لیے بھی‘‘۔
Last Updated : Nov 13, 2020, 7:10 PM IST