نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کے لئے اچھی خبر ہے، یونیورسٹی کو کل سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیمپس کھولنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق طلبہ کو مرحلہ وار کیمپس آنے کی اجازت دی جائے گی۔
پہلے مرحلے کے تحت، کیمپس 6 ستمبر سے طلباء کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سینٹرل لائبریری بھی کھل رہی ہے۔ دہلی حکومت نے یکم ستمبر سے اسکول اور کالج کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے 6 ستمبر سے مرحلہ وار کیمپس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت تمام فائنل ایئر کے پی ایچ ڈی طلباء کو 31 دسمبر تک مقالہ جمع کرانا ہوگا، انہیں کیمپس آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ معذور پی ایچ ڈی اسکالرز کو بھی کیمپس میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سینٹرل لائبریری کا ریڈنگ روم 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جے این یو کے نئے کورس 'انسداد دہشت گردی' پر تنازع