اردو

urdu

زیر حراست طلبا کی رہائی پر دہلی پولیس رضامند

By

Published : Dec 16, 2019, 2:53 AM IST

پولیس کے اعلی افسران نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ قصوار پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

JMi detained students will be released
زیر حراست طلبا کی رہائی پر دہلی پولیس رضامند

دہلی پولیس ہیڈ کواٹر میں جاری میٹنگ میں پولیس کے اعلی افسران نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ زیر حراست طلبا کی رہائی اور قصوار پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

زیر حراست طلبا کی رہائی پر دہلی پولیس رضامند

خیال رہے کہ گذشتہ روز جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کررہے تھی جو تشدد میں بدل گیا۔ پولیس افسران پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ دہلی پولیس نے طلبا کے احتجاج کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور کمپس میں داخل ہوکر طلبا کی پٹائی کی اور درجنوں طلبا کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کارروائی کے خلاف دہلی پولیس ہیڈ کواٹر پر دیگر یونیوسٹی کے طلبا و عام شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے، اس درمیان پولیس اور طلبا کے درمیان ایک میٹنگ بھی منعقد کی گئی جہاں پولیس کے اعلی افسران نے حراست میں لیے گئے طلبا کی رہائی کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق طلبا کی جانب سے تمام ایسے ثبوت پولیس کے حوالے کیے جس میں خود پولیس کے افسران بسز کو آگ کے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پولیس کے اعلی افسران نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ جوبھی پولیس کے افسران قصوار پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details