دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں کشمیر کے خصوصی درجے دفعہ 370 کو حذف کرنے کے موضوع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اس پروگرام میں حصہ لیا، اور خطاب کیا۔
اس دوران جے این یو کے کچھ طلبا نے دفعہ 370 کو ہٹانے کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے احتجاج کر رہے طلبا سے جب اس ضمن میں سوال پوچھے تو انھوں نے پلے کارڈز پڑھنے پر زور دیا اور جواب دینے سے انکار کردیا۔
اس دوران کچھ برہم طلبا نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو دھکے دیکر باہر نکالنے کی کوشش بھی کی۔ تاہم دیگر طلبا اور میڈیا کے نمائندوں نے اس میں مداخلت کی اور معاملہ کو مزید بڑھنے سے روک دیا۔