اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظاہرین کے لیے جمعیۃ نے اپنا دروازہ کھولا - شہریت ترمیمی قانون

دہلی پولیس کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے خلاف طاقت کے استعمال پر دہلی پولیس ہیڈ کواٹر کے باہر احتجاج جاری ہے۔

Jamiat serve tea for protester
مظاہرین کے لیے جمعیۃ نے اپنا دروازہ کھولا

By

Published : Dec 16, 2019, 4:06 AM IST

اس موقعے پر دہلی آئی ٹی او پر واقع جمعیۃ علماء ہند نے جامعہ طلبا کی حمایت اور پولیس کی بربرئت کے خلاف آواز بلند کرنے والے مظاہرین کے لیے چائے کا نظم کیا ہے۔

مظاہرین کے لیے جمعیۃ نے اپنا دروازہ کھولا

خیال رہے کہ گذشتہ روز جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی جانب سے یونیورسٹی کے کیمپس میں پُر امن طور پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا اس دوران پولیس کے ذریعے کیمپس میں داخل ہوکر طلبا پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس فائر کیے جس کے نتیجے میں درجنوں طلبا کی زخمی ہوگئے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء کو بے رحمی سے زدو کوب کرنے سے ناراض طلباء اور شہری پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ دسمبر کی سرد رات کے پیش نظر پولیس ہیڈ کوارٹر سے متصل جمعیۃ علماء ہند نے مظاہرین کے لیے مدد فراہم کی اور چائے اور پانی کا انتظام کیا۔ یہاں پر مظاہرین کے علاوہ پولیس اہلکار بھی چاہئے پیتے ہوئے نظر آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details