لاک ڈاؤن کے مد نظر یونیورسٹی بند کردی گئی ہے اور طلبا کی درخواست پر یونیورسٹی نے بہار اور دہلی حکومتوں کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی اور یونیورسٹی کے زیر اہتمام خصوصی بسوں میں ان کے سفر کی اجازت طلب کی۔
جنہیں یونیورسٹی کے زیر اہتمام 5 خصوصی بسوں کے ذریعے اپنے گھروں کے لیے روانہ کیا گیا۔ بسیں کٹیہار، پورنیہ، مظفر پور، نالندہ اور بھاگل پور اضلاع کے لیے روانہ ہوئیں، ہر ایک بس کے ساتھ طلبا پر مشتمل گروپ لیڈر اور یونیورسٹی کے دو محافظ (سابق فوجی جوان) بھی روانہ کیے گئے ہیں جبکہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 3 طلبا کو کٹیہار جانے والی بس میں سوار کرادیا گیا۔ وہ کٹیہار میں ہی اتریں گے اور اپنی سہولت سے مغربی بنگال کا سفر کریں گے'۔
یونیورسٹی کے چیف پراکٹر کے ذریعہ تمام 30 اضلاع سمیت بہار حکومت اور مقامی انتظامیہ کو سفری تفصیلات سے متعلق آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ان 5 مقامات میں بہار کے 30 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا۔
یونیورسٹی کے ذریعہ طلباء کو کھانے کے پیکٹ، پانی کی بوتلیں، ہینڈ سینیائٹرز اور ماسک بھی فراہم کیے گئے۔ کیمپس سے باہر جانے سے پہلے بسوں کو سینٹائز کیا گیا تھا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ یہ طلباء کل تک اپنے گھروں کو بحفاظت پہنچ جائیں گے اور وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہیں گے۔ کووڈ 19 کی وجہ سے سے یونیورسٹی بند ہے، تاہم آن لائن تعلیم کا عمل جاری ہے۔ یونیورسٹی باقاعدہ طور پر اگست 2020 میں دوبارہ کھلے گی۔ ان حالات میں ہاسٹلز میں مقیم طلباء اپنے گھروں میں جانا چاہتے ہیں اور یونیورسٹی ان کے سفر کا انتظام کرکے، متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کرکے ان کی مدد کر رہی ہے۔