خیال رہے کہ یہ فلم 90 کی دہائی کے پنجاب میں رونما ہونے والے مختلف واقعات پر مبنی ہے۔ فلم کورونا وبا کے ایسے دور میں بنائی گئی تھی جب آؤٹ ڈور مقامات تک رسائی صفر تھی اور عکس بندی کے مقصد سے پنجاب کو دہلی اور اس کے اطراف میں ہی وجود میں لانا پڑا تھا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اسٹوڈنٹس فلم کو نمایاں کامیابی ایوارڈ ملا - جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی)
اے جے کے ماس کمیونی کیشن رسرچ سینٹر (اے جے کے ایم سی آرسی)،جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی)کے طلبا عمل دیواسیا، دانش قاضی،جمشید علی، کاشف شکیل اور پنکج راوت کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’ڈھائی پہر‘ کو L'Age d Or International Arthouse Film Festival(LIAFF) میں طلبا کے زمرے میں نمایاں کامیابی ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ اطلاع یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اسٹوڈنٹس فلم کو نمایاں کامیابی ایوارڈ ملا
ایل آئی اے ایف ایف کا مقصد ایسے فلم کلچر کی نشو و نما ہے جو تحریک دینے کے ساتھ بین تہذیبی اختراعات کو ایک پلیٹ فارم پر ساتھ لائے جس سے لوگوں کی زندگی تفریح اور خدمات سے متمول ہو۔ ساتھ ہی معلوماتی،تعلیمی اور تفریح کے مواقع بھی مہیا کرے۔
یو این آئی