اردو

urdu

ETV Bharat / city

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم کی ضمانت کی عرضی مسترد - فسادات کی سازش

مشرقی دہلی میں اس سال فروری میں ہوئے فساد کی سازش میں ملوث جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب عالم آصف اقبال تنہا کی ضمانت کی عرضی منگل کو راجدھانی کی ایک عدالت نے مسترد کردی۔

Jamia Millia Islamia student Asif Iqbal's bail plea rejected
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم کی ضمانت کی عرضی مسترد

By

Published : Oct 27, 2020, 7:46 PM IST

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے حامیوں اور مخالفوں کے درمیان ہوئے جھڑپ نے دھیرے دھیرے دو برادری کے درمیان فساد کی شکل اختیار کرلی تھی۔ فسادات میں 53 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور تقریبا دو سو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

پولس نے فسادات کی سازش میں ملوث تنہا کو گرفتار کیا ہے۔ پولس نے اس جرم کی مختلف دفعات کے تحت پندرہ لوگوں کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کرلیا ہے۔
تنہا کے وکیل نے عدالت کے سامنے کہا کہ اس کے موکل کو معاملے میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے اوراس نے کوئی بھی جرم نہیں کیا ہے جو غیر قانونی سرگرمیوں (انسداد) کے تحت آْتا ہو۔

ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج امیتابھ راوت نے استغاثہ اور دفاع دونوں فریقوں کی جانب سے دلیلیں سننے کے بعد ملزموں کی ضمانت کی عرضی یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ تنہا کے خلاف الزام سچ ہے اور یہ ماننے کے لئے مناسب بنیاد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details