اردو

urdu

ETV Bharat / city

جامعہ ملیہ: دو بار فائرنگ کے باوجود پوری شدت سے احتجاج جاری - جامعہ مظاہرین

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گزشتہ چار دنوں کے دوران دو بار فائرنگ کے واقعے کے باوجود پوری شدت سے احتجاج جاری ہے۔ پولیس رکاوٹیں کھڑی کرکے تلاشی کے ساتھ آنے جانے والوں پر نظر بھی رکھ رہی ہے۔

Jamia Millia: Despite intense firing, protests continued in full swing
جامعہ ملیہ: دو بار فائرنگ کے باوجود پوری شدت سے احتجاج جاری

By

Published : Feb 5, 2020, 9:39 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:59 AM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف طلبہ اور عام شہری 24 گھنٹے احتجاج کررہے ہیں۔

گیٹ نمبر سات پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس بربریت کے بعد سے 15 دسمبر سے احتجاج جاری ہے۔ پہلے یہ احتجاج چند گھنٹوں کا ہوتا تھا لیکن حکومت پر کوئی اثر نہ پڑنے کی وجہ سے اسے 24 گھنٹے کا کردیا گیا۔

فوٹو بشکریہ، انجم عالم، دہلی

جامعہ مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اہم شخصیات شرکت کے لیے آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف خاتون مظاہرین کا دائرہ پھیلتا جارہاہے اور دہلی میں ہی درجنوں جگہ پر خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں اور اس فہرست میں ہر روز نئی جگہ کا اضافہ ہورہا ہے،نظام الدین میں خواتین کامظاہرہ جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔

فوٹو بشکریہ، انجم عالم، دہلی

شاہین باغ کے بعد خوریجی خواتین مظاہرین کا اہم مقام ہے یہاں ہر روز اپنی آواز حکومت تک پہنچانے کے لیے کچھ نہ کچھ نیا کیا جارہا ہے اور گزشتہ کل سے مظاہرین نے رات کے آٹھ بجے تک رہ کر بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

خوریجی خاتون مظاہرین کا انتظام دیکھنے والی سماجی کارکن اور ایڈووکیٹ اور سابق کونسلر عشرت جہاں نے بتایا کہ خوریجی خواتین مظاہرہ سے آج سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سلمان خورشید خطاب اور اظہار یکجہتی کریں گے۔

اسی کے ساتھ اس وقت دہلی میں حوض رانی، گاندھی پارک مالویہ نگر‘ سیلم پور جعفرآباد، ترکمان گیٹ، بلی ماران، کھجوری، اندر لوک، شاہی عیدگاہ قریش نگر، مصطفی آباد، کردم پوری، نور الہی کالونی، شاشتری پارک، بیری والا باغ، نظام الدین، جامع مسجدسمیت ملک کے تقریباً سیکڑوں مقامات پر مظاہرے ہورہے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details