اردو

urdu

ETV Bharat / city

جامعہ ملیہ اسلامیہ: 'یوگا کا عالمی دن' منایا گیا - سماجی دوری کا خاص خیال

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کووڈ 19 کے دوران یوگا کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یوگا کا چھٹواں عالمی دن منایا گیا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ: 'یوگا کا عالمی دن'
جامعہ ملیہ اسلامیہ: 'یوگا کا عالمی دن'

By

Published : Jun 21, 2020, 5:01 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے جامعہ نگر میں واقع ملک کی معروف یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 'منصور علی خان پٹودی اسپورٹس کمپلیکس' میں ایک مشترکہ یوگا پروٹوکول ڈرل کا اہتمام کیا گیا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ: 'یوگا کا عالمی دن'

اس موقع پر ایک یوگ گرو نے مختلف یوگاسنوں کی وضاحت کی، یوگا گرو کے ایک شاگرد نے موجود لوگوں کے درمیان یوگا سے متعلق مختلف یوگاسن کر کے دکھایا، جس میں9 لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پنڈال میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھتے ہوئے سینیٹائزر کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے غیر تدریسی عملے کے ساتھ شرکت کر یوگا کیا۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ نے بتا یاکہ' ہمیں پوری زندگی میں یوگا کی ضرورت ہے لیکن یہی وقت ہے کہ ہمیں کووڈ-19 کی وجہ سے پیدا ہونے والے مشکلات اور دیگر امور جیسے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:لداخ سمیت پورے ملک میں یوگا کا اہتمام


انہوں نے مزید کہاکہ' ہم کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ کسی طرح کی جسمانی ورزش کے لیے کہیں جا نہیں پا رہے ہیں، لیکن تندرستی اور صحت مند رہنے کے لیے یوگا بہترین چیز ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details