اردو

urdu

ETV Bharat / city

جامع مسجد دہلی: کورونا وائرس کے پیش نظر دھرنا کچھ دنوں کے لیے ملتوی

دہلی کے جامع مسجد علاقے میں گذشتہ 79 دنوں سے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا تھا۔ لیکن کورونا وائرس کے سبب کچھ دنوں کے لئے مظاہرہے کو ملتوی کردیا گیا۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس سے متعلق مرکزی اور ریاستی حکومت کی ہدایات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

جامع مسجد دہلی: کورونا وائرس کے پیش نظر دھرنے کچھ دنوں کے لیے ملتوی
جامع مسجد دہلی: کورونا وائرس کے پیش نظر دھرنے کچھ دنوں کے لیے ملتوی

By

Published : Mar 20, 2020, 11:24 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے جامع مسجد پر شہریت ترمیمی قانون ،ا ین آر سی اور این پی آر کے خلاف 79 دنوں سے مسلسل چل رہے دھرنے گذشتہ شام کورونا وائرس کے پیش نظر کچھ دنوں کے لیے بند کر دئے گئے ہیں۔

دہلی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر دئے گئے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دھرنے کو فی الوقت ہٹالیا گیا ہے۔

احتجاجی دھرنے کی آرگنائزر جنت فاروقی نے بتا یا کہ' عالمی پیمانہ پر پھیل رہےکورونا وائرس کے پیش نظر دھرنے کو کچھ وقت کے لیے برخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جامع مسجد دہلی: کورونا وائرس کے پیش نظر دھرنے کچھ دنوں کے لیے ملتوی

انہوں نے کہا کہ' اس وبائی امراض کے خاتمہ کے ساتھ ہی دوبارہ پھر ہم لوگ یہاں واپس لوٹ آئیں گے اور اس قانون کے خلاف جس پیمانہ پر دھرنا تھا ویسے ہی پھر شروع کیا جا ئیگا۔

مزید پڑھیں:کورونا: ائمہ کی مخالفت سے پاکستان میں ماحول تشویشناک


واضح رہے کہ دہلی کی جامع مسجد میں گزشتہ 79 دنوں سے سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف دھرنے جاری ہیں لیکن کورونا وائرس اور حکومت کی جانب سے دئے گئے ہدایات کے پیش نظر کچھ وقت کے لیے دھرنے کو برخواست کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details