بہت سے لوگ ہجوم یا عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کر رہے ہیں۔
وائرس کو ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہونے سے روکنے کے لیے گرجا گھروں، مندروں، مساجد اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں میں عبادت کرنے کے روائتی طریقوں اور مذہبی رسومات کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اسی تناظر میں نوئیڈا کے سیکٹر 33 واقع ایسکان مندر کو 31 مارچ تک عقیدت مندوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس دوران مندر کے بھگوان کی خدمت مندر میں مقیم 'بھکتوں' کے ذریعے کی جائے گی اور باہر سے آنے والے تمام عقیدت مندوں اور بھکتوں کے لیے درشن بند رہیں گے۔
نوئیڈا کا مشہور اسکان مندر عقیدت مندوں کے لیے 31 مارچ تک بند - عبادت کرنے کے روائتی طریقوں اور مذہبی رسومات کو تبدیل کیا جا رہا ہے
کورونا وائرس سے پھیلنے والی ہلاکت خیز وبا پر عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تفتیش کے پیش نظر دنیا بھر میں لوگ اپنے معمولات اور طور طریقے تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

نوئیڈا کا مشہور اسکان مندر عقیدت مندوں کے لیے 31 مارچ تک بند
بھکتوں سے گزارش کی گئی ہے کہ اس بحران کی گھڑی میں انسانی زندگی پر اتنا بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے ، اس سے بچنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے کہ آپ اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ تاکہ اس وبائی امراض سے بچا جا سکے۔