اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیا کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس ملنے والا ہے؟

پانچ اگست کو پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے دفعہ 370 کو ہٹانے کے بعد جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ ختم کر کے اسے یونین ٹیریٹری میں تبدیل کردیا تھا تاہم کیا اب پھر سے کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس مل پائے گا؟

Is Kashmir going to get back the status of a state?
کیا کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس ملنے والا ہے؟

By

Published : Aug 8, 2020, 3:13 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بزرگ صحافی اور دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ممکن ہے کہ کشمیر کو ریاست کا درجہ پھر سے بحال کر دیا جائے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ''میں سن رہا ہوں کہ کشمیر کو ریاست کا درجہ دوبارہ دے دیا جائے گا '' حالانکہ انہوں نے دفعہ 370 کو ہٹائے جانے پر کہا کہ اسے ہٹانے کے لیے جو طریقہ اپنایا گیا تھا وہ غلط تھا حکومت کو چاہیے تھا کہ کشمیر کی اسمبلی سے اس فیصلے کو پاس کرایا جاتا۔

ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے کہا کہ وہ عسکریت پسندی کے خلاف ہیں لیکن گذشتہ برس جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں اس سے یہ بات صاف ہے کہ دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد عسکریت پسندی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ کشمیر کی عوام کو اعتماد میں لے کیونکہ عوام کے درمیان یہ پیغام جا رہا ہے کہ حکومت کشمیر کی عوام کو نہیں بلکہ ان کی زمین کو چاہتی ہے جو غلط ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details