جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ارون کمار جین، حافظ عبدالمجید اور کچھ دیگر افراد کو ایک ماہ کی عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
یو اے پی اے کے قصورواروں کو والدین کی دیکھ بھال کے لیے عبوری ضمانت - خصوصی اجازت کی عرضی زیر التواء
سپریم کورٹ نے انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت قصورواروں کو اپنے والدین کی دیکھ بھال کے لئے ایک ماہ کی عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت میں عبد المجید نے دلیل دی تھی کہ ان کے والد کی عمر 85 سال ہے اور والدہ کی عمر 80 سال ہے، جبکہ ارون کمار جین نے بتایا کہ ان کے والد 85 سال کے ہيں اور مستقل طور پر نابینا ہیں اور وہ اپنی زندگی کے آخری مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ اس کی والدہ کی عمر 75 سال ہے اور وہ مرض میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کی خصوصی اجازت کی عرضی زیر التواء ہے اور اس دوران انھیں اپنے والدین کی دیکھ بھال کے لئے کم سے کم مدت کی عبوری ضمانت دی جائے۔ دونوں پہلے ہی 10 سال جیل میں رہ چکے ہیں۔ عدالت نے ان کی درخواست قبول کرلی۔