اردو

urdu

ETV Bharat / city

انڈیگو کا چار مئی سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ملک کی سب سے بڑی طیارہ سروس کمپنی انڈیگو نے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد 04 مئی سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

indigo
انڈی گو کا چار مئی سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

By

Published : Apr 14, 2020, 9:14 PM IST

حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کیے جانے کے بعد انڈیگو نے ملک میں پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل 25 مارچ سے 21 دن پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کے بعد طیارہ کمپنی نے دیگر نجی طیارہ سروس کمپنیوں کی طرح 14 اپریل کے بعد کے سفر کے لئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کرکے ٹکٹوں کی بکنگ بھی شروع کر دی تھی۔ تاہم وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو لاک ڈاؤن 03 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

انڈیگو نے منگل کو بتایا کہ ’’ابتدا میں کم پروازیں شروع کی جائیں گی جن کی تعداد بعد میں بڑھائی جائے گی، جبکہ بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ حکومت کی ہدایات پر منحصر ہوگا۔‘‘

کمپنی نے مزید بتایا کہ 03 مئی تک پروازیں منسوخ رہنے کی وجہ سے متاثرہ مسافرین سابقہ پی این آر (PNR) پر مستقبل کی کسی بھی تاریخ کی بکنگ کرا پائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’مسافرین بکنگ میں منسوخ ہوئے ٹکٹ کی پوری رقم استعمال کر سکتے ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details