نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ہنر ہاٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ''ووکل فار لوکل'' منتر ملک کی اقتصادی، معاشی اور خود انحصاری کے عزم کو مضبوط کرنے کا موثر میکانزم ثابت ہوا ہے۔
کورونا کے دور میں سودیشی مصنوعات نے اقتصادی گرفت مضبوط بنائی: مختار عباس - Indigenous products strengthen economic grip during Corona era
ملک کی دارالحکومت دہلی میں ہنرہاٹ کا افتتاح مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سودیشی مصنوعات نے بھارتیہ بازار اور اقتصادی حالت کو کورونا کے دور میں بہتر کیا ہے۔
نقوی نے کہا کہ گذشتہ برس کورونا کے مشکل دور کے وقت بھی سودیشی مصنوعات نے بھارتیہ بازار اور اقتصادی حالت پر اپنی گرفت مضبوط بنائی اور بھارتیہ اقتصادیات کی پوری دنیا میں مچی مندی اور تنگی سے حفاظت کی۔
اس وقت ملک کے تین حصوں میں ہنر ہاٹ منعقد کیے جا رہے ہیں، پرگتی میدان میں یہ 33 واں ہنر ہاٹ ہے جس میں 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 550 دستکار، شلپکار، کاریگر شامل ہوئے ہیں۔ اس میں 300 اسٹال لگائے گئے ہیں جو اس برس آئی آئی ٹی ایف میں وزارت برائے اقلیتی امور کی سب سے بڑی حصہ داری ہے۔
مزید پڑھیں:
- ہنر ہاٹ نے اب تک 5 لاکھ 30 ہزار ہنرمندوں کو روزگار فراہم کیا: مختار عباس
- جے این یو میں اے بی وی پی اور بائیں بازو اتحاد کارکنوں کے درمیان جھڑپ
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ہنر ہاٹ انعقاد دہلی، ممبئی، پریاگ راج (الہ آباد)، لکھنؤ، جےپور، احمد آباد، حیدرآباد، پدوچیری، بھوپال، اندور، رانچی، میسور، گوا، دہرادون اور رامپور وغیرہ جگہوں پر کیے جا چکے ہیں۔