اردو

urdu

ETV Bharat / city

بیرون ملک سرگرم 16 خالصتان حامیوں کے خلاف فرد جرم دائر

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے بیرونی ممالک میں سرگرم 16خالصتان حامیوں کے خلاف ’سکھ فور جسٹس‘ معاملے میں یہاں خصوصی عدالت میں فرد جرم دائر کی ہے۔

Indictment against 16 Khalistan supporters active abroad
بیرون ملک سرگرم 16 خالصتان حامیوں کے خلاف فرد جرم دائر

By

Published : Dec 9, 2020, 9:12 PM IST

این آئی اے نے آج کہا کہ ان تمام پر ’ریفرنڈم 2020‘ کے بینر کے تحت ’خالصتان‘ کے لئے سوچی سمجھی سازس کے تحت مہم چلانے کا الزام ہے۔ تمام ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ اور انسداد غیر قانونی سرگرمیوں ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

جانچ میں پتہ چلا کہ علیحدگی پسند تنظیم سکھ فور جسٹس نے انسانی حقوق کی وکالت کے نام پر یہ تنظیم بنائی ہے اور امریکہ، کناڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں اس کے دفتر بنائے۔ یہ خالصتان کی حمایت کرنے والے دہشت گرد وں کی اہم تنظیم جو پاکستان سمیت غیرملکی سرزمین سے کام کرتی ہے۔ یہ تنظیم سوشل میڈیا پر سرگرم ہے اور ملک کے خلاف مذہب اور شعبہ کی بنیاد پر غداری کی مہم چلاتی ہے۔

ملزمیں مین گرپٹونٹ سنگھ پنو، اوتار سنگھ پنو، گرپریت سنگھ باغی، ہرپریت سنگھ، ہردیپ سنگھ نجر اور پرمجیر سنگھ وغیرہ اہم ہیں۔

گرپٹونت سنگھ، ہردیپ سنگھ اور پرمجیت سنگھ کو پہلے سے ہی انسداد غیرقانونی سرگرمی ایکٹ کے تہت دہشت گرد اعلان کیا جاچکا ہے۔ معاملہ کی آگے کی تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details