اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریل مسافروں کے لیے خوشخبری، مزید 80 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ - بھارتی ریلوے کی خبر

ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتی ریلوے 12 ستمبر سے 40 جوڑی اسپیشل ٹرین چلانے والا ہے۔ اس کے لیے 10 ستمبر سے ریزرویشن شروع کیے جائیں گے۔

بارہ ستمبر سے مزید 80 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
بارہ ستمبر سے مزید 80 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

By

Published : Sep 5, 2020, 5:55 PM IST

Updated : Sep 5, 2020, 6:07 PM IST

بھارتی ریلوے نے 12 ستمبر سے 80 نئی اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ان ٹرینوں میں سفر کے لیے 10 ستمبر سے بکنگ کی جاسکے گی۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتی ریلوے 12 ستمبر سے 40 جوڑی اسپیشل ٹرین چلانے والا ہے۔ اس کے لیے 10 ستمبر سے ریزرویشن شروع کیے جائیں گے۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ان 40 جوڑی یعنی 80 اسپیشل ٹرینوں کو پہلے سے چل رہی 230 ٹرینوں کے اضافی چلایا جائے گا۔

بارہ ستمبر سے مزید 80 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے مطالبے اور ضرورت کے حساب سے ٹرینوں کو چلایا جائے گا۔

ریلوے بورڈ کےچیئرمین نے کہا کہ جو اسپیشل ٹرین چلائی جارہی ہے۔ ان کی نگرانی کی جائے گی۔ جہاں بھی ٹرین کی مانگ ہوگی یا طویل ویٹنگ لسٹ ہوگی وہاں ایکچول ٹرین سے پہلے کلون ٹرین چلائی جائے گی۔

بارہ ستمبر سے مزید 80 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ امتحانات کے لیے ریاستی سرکاوں کے مطالبہ پر اسپیشل ٹرینوں کو چلایا جائے گا۔ واضح رہے کہ کرونا وبا کو دیکھتے ہوئے ریلوے بورڈ موجودہ وقت میں صرف 230 اسپیشل ٹرینیں چلارہا ہے۔

Last Updated : Sep 5, 2020, 6:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details