اردو

urdu

ETV Bharat / city

Inauguration of MIM office at Kondly: کونڈلی میں ایم آئی ایم کے دفتر کا افتتاح

دہلی پر منووادیوں کا قبضہ رہا ہے چاہے حکومت کسی بھی پارٹی کی رہی ہو۔ کیجریوال نے سات سال میں دہلی کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ مفت بجلی کے نام پر وہ غریبوں کی زندگی سے کھیل رہا ہے۔ اس نے شراب خانے کی تعداد میں اضافہ کیا۔ پینے کی عمر کم کردی۔ اس طرح کا بیان کلیم الحفیظ نے کیا ہے۔ Inauguration of MIM office at Kondly

کونڈلی میں ایم آئی ایم کےدفتر کا افتتاح
کونڈلی میں ایم آئی ایم کےدفتر کا افتتاح

By

Published : Feb 16, 2022, 7:36 PM IST

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابا ت کو دیکھتے ہوئے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین All India Majlis-e-Ittehad-e-Muslimeenدہلی کے دلت اور مسلم علاقوں میں مسلسل دفاترکھول رہی ہے۔Inauguration of MIM office at Kondly

کونڈلی ودھان سبھا کے گھڑولی وارڈ میں دہلی صدرکلیم الحفیظ نے مجلس کے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعدایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر منظور شدہ کالونیوں میں دلت اور مسلمان رہتے ہیں۔

تمام کوڑا گھروں، گندے نالوں کے پاس جھگی جھونپڑیوں میں یہی دو قومیں آباد ہیں۔یہاں نہ اسکول ہیں اور نہ اسپتال۔اگر یہ دونوں قومیں ہاتھ ملالیں تو اپنی تقدیر بدل سکتی ہیں۔

کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی پر منووادیوں کا قبضہ رہا ہے چاہے حکومت کسی بھی پارٹی کی رہی ہو۔کیجریوال نے سات سال میں دہلی کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ مفت بجلی کے نام پر وہ غریبوں کی زندگی سے کھیل رہا ہے۔اس نے شراب خانے کی تعداد میں اضافہ کیا۔

پینے کی عمر کم کردی۔ آن لائن شراب کی ڈلیوری ہورہی ہے، ایک بوتل کے ساتھ ایک فری کا آفر دیا جارہا ہے۔ کیجریوال کو معلوم ہے کہ غریب لوگ ہی سب سے زیادہ شراب پیتے ہیں۔ اس نے شراب کے ٹھیکیداروں سے اپنی انتخابی مہم کے لیے بڑی بڑی رقمیں لی ہیں۔

یہ حکومت غریبوں، دلتوں اور اقلیتوں کی دشمن ہے۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی میں دلت اور مسلمان 50 فیصد سے بھی زیادہ ہیں اگر یہ دونوں قومیں ایک ساتھ ہوجائیں تو دہلی میں تینوں کارپوریشنوں میں میئر بنا سکتی ہیں۔

پروگرام میں راج کمار ڈھلور، راجیو ریاض، گیتا دیوی، رام برن، ڈاکٹر نوید اقبال نقوی، عبدالغفار صدیقی وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مجلس کے کارکنان نے ڈھول نگاڑوں اور پھول مالاؤں کے ساتھ دہلی صدر کا استقبال کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details