شمالی دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ چوہان بانگر وارڈ سے کونسلر اور بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد کے تعاون سے شروع کی گئی خواتین کے لیے ایک عالیشان لائبریری کا افتتاح سیلم کے سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد Chaudhry Mateen Ahmed Former Member Assembly Delhi کے ہاتھوں ورچول طریقہ سے عمل میں آیا۔
اس موقع پر چودھری متین احمد نے کہا کہ کونسلر زبیر احمد نے چوہان بانگر وارڈ کی بطخ والی گلی میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام گرلز لائبریری تیار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چودھری زبیر احمد نے جو وعدہ کیا ان کو آج پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں جگہ کی کمی یا پھر شور و غل کی وجہ سے خواتین کو مطالعہ کرنے میں دشواری پیش آتی تھی ان کے لئے یہ لائبریری نئے سال کا بیش قیمتی تحفہ ہے۔
کونسلر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والا چوہان بانگر وارڈ مسلم اکثریتی وارڈ Chauhan Bangar ward Muslim Majority ward ہے، جہاں برسوں سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ایک لائبریری لڑکیوں کے لئے قائم کی جائے۔ جو آج پورا ہوگیا۔