اترپردیش کے نوئیڈا میں لوہیا واہنی ٹیم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت لوہیا واہنی کے صدر بابو یادو نے کی جبکہ نظام کے فرائض نائب صدر و ترجمان نور حسن نے انجام دئیے۔
نوئیڈا میں لوہیا واہنی کا اہم اجلاس لوہیا واہنی کے ریاستی سکریٹری دھیرج سونکر نے تمام عہدیداران اور کارکنان کا جائزہ لیا اور 2022 انتخابات میں مضبوطی کے ساتھ انتخاب لڑنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے بی جے پی کی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے سماجوادیوں کو ہوشیار اور محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔
اجلاس میں حلقہ نوئیڈا اسمبلی کے سابق امیدوار سنیل چودھری موجود تھے، انہوں نے ریاستی سکریٹری سے نوئیڈا کی نشست پر تبادلہ خیال کیا اور کارکنوں سے متحد رہنے کی اپیل کی۔ ترجمان نور حسن نے کہا کہ پارٹی کے قومی صدر جسے بھی نوئیڈا اسمبلی کا امیدوار مقرر کریں گے، پارٹی کا ہر فرد پوری قوت سے ان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور 2022 انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اکھلیش یادو کو وزیراعلیٰ بنائیں گے۔
نوئیڈا میں لوہیا واہنی کا اہم اجلاس یہ بھی پڑھیں: ''ٹھیکیداری نظام میں ملازمین کا استحصال کیا جا رہا ہے''
نوئیڈا لوہیا واہنی کے صدر بابو یادو نے کہا کہ 28 اگست کو لوہیا واہنی کی جانب سے ایک سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کو بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں سے واقف کروایا گیا۔ اس میٹنگ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں گورو یادیو، عامر خان، انیس سیفی، راہول، دلشاد خان، کپل، آصف تیاگی وغیرہ شامل تھے۔