مسجد کے امام عرفان اور ان کی اہلیہ ياسمين کی لاش مسجد میں ملی۔ جب گاؤں والوں نے دونوں کی لاشوں کو مسجد میں لہولہان حالت میں دیکھا۔ گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے ہیں اور دونوں کی لاش کو قبضے میں لے کر سونی پت کے جنرل ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
ہریانہ: امام اور ان کی اہلیہ کا قتل
ریاست ہریانہ کے سونی پت کے مانک ماجرا گاؤں کی مسجد میں امام اور ان کی اہلیہ کے بہیمانہ قتل سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مانک ماجرا مسجد گاؤں میں عرفان نام کے شخص اور ان کی اہلیہ ياسمين کی لاشوں کو گاؤں والوں نے لہولہان حالت میں دیکھا۔ عرفان مسجد میں امامت کرتا تھا اور ان کی اہلیہ ياسمين بھی ان کے ساتھ مسجد میں بنے ایک کمرے رہتی تھی، دونوں کا نکاح ایک برس پہلے ہی ہوا تھا، دونوں کا قتل انتہائی بہیمانہ انداز میں کیا گیا تھا، دونوں کے جسم پر دھاردار ہتھیار کے کم از کم 15 سے 20 نشانات تھے۔
گاؤں کے نصیب نامی شخص نے بتایا کہ 'جب وہ مسجد میں آئے تو اس نے عرفان کو آواز لگائی جس پر وہ نہیں آئے تو اس نے ان کے کمرے میں جا کر دیکھا توعرفان اور ان کی اہلیہ کی لاش کمرے میں پڑی تھی۔
پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیم واردات کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی۔ ایف ایس ایل کی ٹیم نے موقع سے ثبوت جمع کیے اور پولیس نے گاؤں والوں کے بیان درج کیے تاکہ قتل کا معاملہ جلد سے جلد حل ہو سکے۔