وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں ہو نے والی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس مقصد کے تحت ’ انڈین انفارمیشن ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (ترمیمی) بل 2020‘ کومنظوری دے دی گئی۔
پانچ شہروں کے آئی آئی آئی ٹی قومی اہمیت کے حامل ادارے ہوں گے - وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں
حکومت نے سورت ، بھوپال، بھاگلپور، اگرتلہ اور رائے چور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ فار انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) کو قومی اہمیت کے انسٹی ٹیوٹ بنانے کے فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔
پانچ شہروں کے آئی آئی آئی ٹی قومی اہمیت کے حامل ادارے ہوں گے
میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس بل کے ذریعہ پرائیویٹ - سرکاری پارٹنر شپ کے تحت بنے ان پانچوں اداروں کو قومی اہمیت کے انسٹی ٹیوٹ قرار دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی تمام آئی آئی آئی ٹي قومی اہمیت کے انسٹی ٹیوٹ بن جائیں گے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 8:25 AM IST