نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم شرجیل امام نے پیر کو دہلی کی ایک عدالت کو بتایا کہ وہ دہشت گرد نہیں ہے اور اس کے خلاف جاری مقدمہ "جمہوریت کے ذریعے قائم حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ بادشاہ کے حکم کا نتیجہ ہے"۔
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف احتجاج کے دوران اشتعال انگیز بیانات دینے کے مبینہ الزام میں شرجیل امام کو گرفتار کیا گیا۔ شرجیل نے 2019 میں دو یونیورسٹیوں میں تقریریں کیں، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر آسام اور باقی شمال مشرقی کو بھارت سے "الگ"کر حکومت سے بات منوانے کی دھمکی دی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے اس سلسلے میں درج کیس کی سماعت کی۔وہ تقریریں جن کے لیے شرجیل امام کو گرفتار کیا گیا تھا مبینہ طور پر 13 دسمبر 2019 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ اور 16 دسمبر 2019 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں دی گئی تھیں۔ امام پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج ہے اور وہ جنوری 2020 سے عدالتی تحویل میں ہیں۔ اس کے خلاف غداری کا مقدمہ بھی درج ہے۔
مزید پڑھیں: دہلی حکومت نے گنگا رام اسپتال کو نوٹس جاری کیا