ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کے دنکور کوتوالی علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو فون پر تین طلاق دیے دیا۔
طلاق دینے کے بعد شمس الدین نامی شخص نے اپنی سالی کو دوا دلانے کے بہانے سے باہر لے جا کرکوٹ میں شادی رچالی۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پہلی بیوی نے اپنے شوہر کے متعلق کورٹ میں رچائی گئی شادی کو ناجائز بتا کر شادی کو خارج کرادیا، جس کے بعد شوہر نے بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
پہلی بیوی کو فون پر تین طلاق دےکرشوہر نےرچائی دوسری شادی بیوی نے اس معاملے کی شکایت ایس پی دیہات سے کیا، جس کے بعد پولیس معاملے کی تفتیش کیجارہی ہے
مزید پڑھیں: احمد اباد: ساوتری بائی پھولے کی یوم پیدائش کے موقع پر سی اے اے کے خلاف احتجاج
واضح رہے کہ دنکور علاقے کا رہنے والا شمس الدین نامی شخص اپنی دو بیٹی اور بیٹا سمیت بیوی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے اس نے بیوی کو فون پر تین طلاق دیے کر اپنی سالی سے دوسری شادی رچا لی تھی، لیکن کورٹ نے جب سارے معاملے کو سنا تو دوسری شادی کو خارج کر دیا ہے۔
ایس ایس پی دیہات نے بتایا کہ دنکور کی رہنے والی اس خاتون نے اپنے شوہر کے ذریعے دئے گئے تین طلاق اور مزید جان سے مارنے کی دھمکی سے متعلق تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے، پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔