متنازع شہریت ترمیمی بل کے قانون بننے کے دوسرے دن دہلی کے مسلمانوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔ یہ پرامن مظاہرہ جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام کیا گیا، جس میں نبی کریم، پرانی دہلی، شمال مشرقی دہلی اور مسلم اکثریتی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
شہریت ترمیمی بل کے خلاف دہلی کے مسلمانوں کا بڑا احتجاج - شہریت ترمیمی بل
شہریت ترمیمی بل کے قانون بننے کے دوسرے دن ہی دہلی میں مسلمانوں کا بڑا احتجاج ہوا۔ جنتر منتر پر بھاری تعداد میں پولیس تعینات رہی۔
شہریت قانون : دہلی کے مسلمانوں کا بڑا احتجاج
وزیر اعظم نریندر رمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی ہوئی۔ تقریبا 5 ہزار مظاہرین جنتر منتر پر جمع ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ شہریت ترمیمی بل کو واپس لے۔