کورونا وائرس کا خوف لوگوں میں مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اب تک بھارت میں قریب 60 معاملے کورونا سے متاثر سامنے آ چکے ہیں۔ اس پر ای ٹی وی بھارت نے ڈاکٹر اوشا ایم کمار سے خاص بات چیت کی۔
ڈاکٹر اوشا کا کہنا ہے کہ ماسک صرف وہ لوگ پہنیں جو کھانسی، جکام جیسے انفیکشن سے متاثر ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کا انفیکشن کسی دوسرے کو متاثر نہ کرے۔ تھوڑی تھوڑی دیر پر ہاتھ دھوئیں۔ صاف صفائی کا خیال رکھیں۔