اردو

urdu

ETV Bharat / city

این ڈی ایم سی کے متاثرہ ملازمین کے لئے ہیلپ لائن - NDMC employee can get help from help line

نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے ایک میڈیکل ہیلپ لائن شروع کی ہے جس کا مقصد کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرہ ملازمین کو فون پر طبی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

این ڈی ایم سی کے متاثرہ ملازمین کے لئے ہیلپ لائن
این ڈی ایم سی کے متاثرہ ملازمین کے لئے ہیلپ لائن

By

Published : Jun 10, 2020, 10:56 PM IST

این ڈی ایم سی نے آج ایک بیان جاری کرکے بتایاکہ میڈیکل سروس ڈیپارٹمنٹ نے اس ہیلپ لائن کے لئے پانچ ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے، جس میں دو ماہرین اور تین سینئر میڈیکل آفیسر شامل ہیں، جو کونسل کے کورونا وائرس سے متاثرہ ملازمین کو طبی مشورے دیں گے۔ کورونا سے متاثرہ ملازمین اور ان کے کنبہ کے افراد بھی مناسب طبی رہنمائی کے لیے اس میڈیکل ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکیں گے اور ضروری خدمات حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کونسل کی یہ کووڈ 19 میڈیکل ہیلپ لائن صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کام کرے گی۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی ڈیسک پر تعینات ڈاکٹروں کے توسط سے متاثرہ ملازمین رات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک طبی مشورے حاصل کرسکیں گے۔

این ڈي ایم سی کی اس میڈیکل ہیلپ لائن ٹیم میں ڈاکٹر امیتابھ کمار (9818536845)، ڈاکٹر اُدگیت بھنڈاری (9873246548)، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سندیپ کوشک (9868431935)، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جتیندر کولی (88091020) ) اور ڈاکٹر ایم بورا (8860333122) اپنے مذکورہ موبائل نمبروں پر طبی مشورے دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details