اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی میں علی الصباح زبردست بارش ہوئی

ملک کی دارالحکومت دہلی میں زبر دست بارش ہوئی، جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی، جبکہ کچھ جگہوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Heavy rain fell in Delhi in the morning
Heavy rain fell in Delhi in the morning

By

Published : Sep 10, 2021, 2:06 PM IST

نئی دہلی: دہلی این سی آر میں آج علی الصباح موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے گلی، نالیوں اور سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔ شدید گرمی سے پریشان لوگوں نے بارش سے راحت کی سانس لی لیکن وہیں کچھ جگہوں پر پانی جمع ہونے سے آمد و رفت کرنے والوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیے


اس سے قبل محکمہ موسمیات نے دہلی میں شدید بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے لوگ نمی اور گرمی سے پریشان تھے۔ علی الصباح بارش کے بعد لوگوں نے سکون کی سانس لی ہے اور موسم کا مزاج بھی بدل گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے شاہی امام مولانا حبیب الرحمٰن ثانی لدھیانوی کا انتقال


واضح رہے کہ دارالحکومت میں گزشتہ دنوں بھی زبردست بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا تھا اور آفس جانے والے لوگوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آج کی بارش صبح تقریباً چار بجے ہوئی ہے اس لیے زیادہ پریشانی کی بات ن ہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details