اطلاعات کے مطابق زخمی طلبا اور اساتذہ ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر جے این یو پہنچ چکے ہیں، جن میں زیادہ تر افراد نے 'جے این یو 'ایس یو ' اور جے این یو ٹی اے کے مشترکہ امن مارچ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
یہ امن مارچ سابرمتی ہاسٹل سے نکالا جارہا ہے، جس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس بھی ہونی ہے۔
وہیں دوسری طرف اکھل بھارتیہ ودھیارتی پریشد جس پر غنڈہ گردی کے الزامات ہیں اور ابتدائی نشانات اے بی وی پی کی غنڈہ گردی کی تصدیق بھی کر رہے ہیں، ان جماعتوں نے بھی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔