دہلی ہائی کورٹ آج منی لانڈرنگ معاملے میں کرناٹک کانگریس کے رہنما ڈی کے شیوکمار کے رشتہ داروں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ای ڈی کی طرف سے جاری سمن کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔ آخری سماعت کے دوران عدالت نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انکوائری کی اجازت دی۔ اس معاملے کی سماعت جسٹس یوگیش کھننہ کریں گے۔
سات افراد نے عرضی داخل کی ہے
سات عرضی داں نے ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی ہے، یہ تمام ملزمان کے رشتہ دار اور ساتھی ہیں۔ درخواست دائر کرنے والوں میں راجیش ایچ، گنگاشرن، جیاشیلہ، چندرا جی، کے وی ایل لکشما، میناکشی اور ہنومنتھیا جی شامل ہیں۔
درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ موہت ماتھر نے بتایا کہ درخواست گزاروں کے خلاف جاری کردہ سمن، سمن کے ضابطہ اخلاق کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جاری کئے گئے ہے۔ ان کا سمن صرف اس لئے جاری کیا گیا ہے کہ وہ ڈی کے شیوکمار کے رشتہ دار اور ساتھی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام درخواست گزار تفتیش میں تعاون کریں گے۔