اردو

urdu

ETV Bharat / city

محبوبہ مفتی کے خلاف ای ڈی کی نوٹس پر دہلی ہائی کورٹ میں سنوائی آج - خبریں کشمیر کی

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو لے کر دہلی ہائی کورٹ آج سنوائی کرے گا۔

Hearing in ED High Court against Mehbooba Mufti in Delhi High Court today
Mehbooba Mufti

By

Published : Aug 13, 2021, 2:37 AM IST

Updated : Aug 13, 2021, 6:32 AM IST

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی منی لاؤنڈرنگ کو چیلنج کرنے والی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ آج سنوائی کرے گا۔ معاملے کی سنوائی چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی صدارت والی بنچ کرے گی۔

اس سے قبل ہائی کورٹ نے محبوبہ مفتی کی منی لاؤنڈگ کے الزام میں ای ڈی کی طرف سے جاری سمن پر روک لگانے سے انکار کر چکا ہے۔

دائر درخواست کے مطابق جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے انہیں حراست میں لیا گیا، اس وقت سے انہیں اور ان کے کنبے کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ محبوبہ نے منی لاؤنڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 50 کو چیلنج کی ہے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی سے منسلک ارکان پر چھاپے، محبوبہ مفتی کا مرکز پر نشانہ

منی لاؤنڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 50 کے تحت ای ڈی کسی کو بھی سمن کر سکتی ہے۔ ای ڈی کے سمن کا ہر شخص کو جواب دینا ہے، اگر نہیں دیتا ہے تو اس کے اوپر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Last Updated : Aug 13, 2021, 6:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details