اردو

urdu

ETV Bharat / city

فضائی آلودگی کے معاملے میں سماعت 6 نومبر تک ملتوی - فضائی آلودگی کے معاملے

سپریم کورٹ نے دہلی میں فضائی آلودگی کے معاملے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

Hearing in air pollution case adjourned till November 6
فضائی آلودگی کے معاملے میں سماعت 6 نومبر تک ملتوی

By

Published : Oct 29, 2020, 4:49 PM IST

چیف جسٹس اروند بوبڑے کی سربراہی میں بینچ کے سامنے جمعرات کے روز سماعت کے لیے یہ معاملہ آتے ہی سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے بدھ کے روز اس معاملے میں آرڈیننس جاری کیا ہے۔ مسٹر تشار مہتا نے کہا کہ حکومت خود فضائی آلودگی کے معاملے میں خصوصی اقدامات کر رہی ہیں۔ اس کے بعد چیف جسٹس نے معاملے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران درخواست گزار آرڈیننس کا مطالعہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین کے گھر پر چھاپہ

عدالت نے تمام فریقوں کو آرڈیننس کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

بینچ نے ماہرین کے حوالے سے کہا کہ فضائی آلودگی صرف فصل کی باقیات جلانے سے ہوتی ہے۔ اس پر مسٹر تشار مہتا نے کہا کہ حکومت فضائی آلودگی کے معاملے میں ایک وسیع تر نظریہ اختیار کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details