اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی ہائی کورٹ میں پولیس کمشنر استھانہ کی تقرری کے خلاف سماعت آج - etv bharat urdu

دہلی ہائی کورٹ آج گجرات کیڈر کے آئی پی ایس افسر راکیش استھانہ کی دہلی پولیس کمشنر کے طور پر تقرری اور ان کی خدمات میں ایک سال کی توسیع کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرے گا۔

HC to hear plea challenging Asthana appointment as Delhi Police chief today
dehli police

By

Published : Aug 18, 2021, 7:39 AM IST

دہلی ہائی کورٹ آج گجرات کیڈر کے آئی پی ایس افسر راکیش استھانہ کی دہلی پولیس کمشنر کے طور پر تقرری اور ان کی خدمات میں ایک سال کی توسیع کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرے گا۔ اس درخواست پر آج چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جیوتی سنگھ کی بنچ کے سامنے سماعت ہوگی۔

باڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے 1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر 31 جولائی کو ریٹائرمنٹ سے چار دن قبل 27 جولائی کو دہلی پولیس کمشنر مقرر ہوئے ہیں۔

درخواست میں وزارت داخلہ کے 27 جولائی کے حکم کو منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے کہ استھانہ کو دہلی پولیس کمشنر مقرر کیا جائے، انتر کیڈر ڈیپوٹیشن اور سروس میں توسیع کی جائے۔ اس میں دہلی پولیس کمشنر کی تقرری کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے پہلے جاری کردہ ہدایات کے مطابق اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

دہلی کے وکیل صدر عالم نے یہ درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکم (وزارت داخلہ کا) پرکاش سنگھ کیس میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی طرف سے دی گئی ہدایات کی واضح خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:راکیش استھانہ کی تقرری کے خلاف دہلی اسمبلی میں قرار داد منظور

اس نے دعویٰ کیا کہ 24 مئی 2021 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں چیف جسٹس آف انڈیا، وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے مرکزی حکومت کی اسی آئی پی ایس افسر (استھانہ) کو مقرر کرنے کی کوشش کو مسترد کر دیا۔ پرکاش سنگھ کیس میں سپریم کورٹ کے تجویز کے مطابق سی بی آئی کے ڈائریکٹر کو 'چھ ماہ کی حکمرانی' کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا۔

اس میں کہا گیا کہ دہلی کے پولیس کمشنر کے عہدے پر استھانہ کی تقرری کو اس اصول کی بنیاد پر منسوخ کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی صدارت میں افغانستان پر اعلیٰ سطحی اجلاس

ABOUT THE AUTHOR

...view details