دہلی میں سنیچر کے روز فعال کیسز 115 مزید کم ہو کر اب 1،436 رہ گئے ۔ دارالحکومت میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ایکٹو کیسز میں یہ کمی درج کی گئی ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس دوران 183 نئے کیسز آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6،34،956 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 290 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سےنجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6،22،671 ہوگئی ہے ۔ دارالحکومت میں مریضوں کی شفایابی کی شرح 98.06 فیصد پہنچ گئی ہے۔