اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہتھنی کے قاتلوں کو حکومت سخت سزا دے: مایاوتی - کیرالہ میں ہتھنی

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کیرالہ میں ایک حاملہ ہتھنی کے وحشیانہ قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اس کے قصورواروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Mayawati
مایاوتی

By

Published : Jun 4, 2020, 10:05 PM IST

محترمہ مایاوتی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہاتھی ایک سمجھدار جانور ہے اور اس کے ساتھ وحشی پن کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا،’’کیرالہ کے فلکڑ میں ایک حاملہ ہتھنی کو دھماکہ خیز مواد سے بھرا انناس کھلاکر وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے پر بےحد دکھ ہوا ہے۔ ہاتھی جیسے سمجھدار اور سیدھے جانور کے ساتھ ایسے وحشی پن کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ حکومت قصورواروں کو سخت سزا دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details